اسلام آباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے نو منتخب رکن سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو کی۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے بنائی گئی لائن میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سردار تنویر الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نمبر ون یا نمبر ٹو کی کوئی لائن ہی نہیں ہے، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے، لوگوں کی نیک خواہشات ساتھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین صاحب نے جو ٹاسک دیا اس کو پورا کریں گے اور بیرسٹر سلطان کو ہمیشہ بڑا بھائی کہا اور وہ قابلِ احترام ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ عمران خان کریں گے اس کو من و عن قبول کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.