اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جا رہا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت ویسے ہی ک ررہی ہے جیسے مودی سرکار نے گزشتہ سال بھارت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جا رہا ہے۔
This is how the Modi government mishandled the covid crises in India last year. Sindh government should learn from the lessons learnt globally in dealing with the pandemic. https://t.co/Rq2B5cHkIO
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 31, 2021
دوسری جانب تحریک انصاف کے رینما حلیم عادل شیخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ حُکومت کے ظُلم اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ کراچی سے 35 کلومیٹر دور کاٹھور پر اندروں مُلک سے کراچی آنے والی بسوں کو روک لیا گیا
مسافر در بدر ۔ یہ وہ مسافر ہیں جو نادر شاہی لاک ڈاؤں سے پہلے بسوں میں سوار ہوچُکے تھے۔ این سی او سی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.