شہباز گل کا پیپلزپارٹی کی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ 

146

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل شہبازنے بڑا دعویٰ کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے ،سندھ حکومت اگر لوٹ مار سے زیادہ ایس او پیز ،سمارٹ لاک ڈائون پر دھیان دے تو لاک ڈائون کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

شہباز گل نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے جب کہ دوسری طرف لوٹ ما ر اور اب تیسرا لاک ڈائون کر کے غریب کا چولہا بجھانے کا مکمل پروگرام بنا رکھا ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا سندھ حکو مت کا  پہلے دن سے ان کا   SOPs پر دھیان نہیں۔اگر SOPs اور سمارٹ لاک ڈاؤن عمل کیا ہو تا تو آج لاک ڈائون جیسی صورتحال نہ دیکھنی پڑتی ۔

تبصرے بند ہیں.