اسرائیل نے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

173

تہران: اسرائیل نے بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے ایک آئل ٹینکر پر بحیرہ عرب میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ مرنے والے میں ایک برطانوی جبکہ دوسرا رومانی شہری تھا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن کی نامور کمپنی زویڈک میری ٹائم کے ماتحت ایم وی مرکر سٹریٹ نامی یہ ٹینکر بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل کے قریب تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اس حملے کی ذمہ داری ایران پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ۔
دوسری جانب ، ایران کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق عمان کے جزیرے مسیرہ کے قریب اسرائیلی تاجر کے زیر انتظام تجارتی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے ۔ کسی بھی حملہ آور گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.