افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

169

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اغواء میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کو اولین ترجیح دیں اور حقائق کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کو 48 گھنٹوں میں یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اس واقعے کے حوالہ سے جامع تحقیقات اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام تر کاوشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.