ملتان: اوباش نوجوان نے راہ چلتی لڑکی کو تھپڑ مار کر گرا دیا، ویڈیو سامنے آ گئی

161

ملتان: ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی، لڑکی نے ہمت کر کے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے سڑک پر اسے زوردار تھپڑ مار کر گرا دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوباش موٹر سائیکل سوار لڑکی کا پیچھا کرتا رہا، اور اوے موٹر سائیکل پر بیٹھنے پر بھی مجبور بھی کیا۔

فوٹیج میں اوباش نوجوان کا چہرہ باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ لڑکی نے ایک بار ہمت کر کے پتھر بھی اوباش نوجوان کو مارا لیکن کچھ آگے جانے کے بعد وہ واپس آیا اور لڑکی کو زوردار تھپڑ مارا جس کی وجہ سے وہ زمین پر طرح گر گئی دوسری جانب اوباش نوجوان کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.