افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہو چکا: پینٹا گون

166

نیو یارک: پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد سے زائد انخلا مکمل ہو چکا ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ، فوجی اہلکاروں کے علاوہ قریب تمام دفاعی سازو سامان بھی کارگو جہازوں کے ذریعے افغانستان سے نکالا جا چکا ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق جو دفاعی سامان افغانستان سے نہیں نکالا جا سکا اسے تلف کرنے کا کام جاری ہے ۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کر رکھا ہے ۔

ادھر ، امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی ایجنسی "را "کے اہلکار بھی فضائی اڈا چھوڑ کر بھارت بھاگ نکلے ۔

دوسری جانب ، طالبان نے شمالی حصوں میں پیش قدمی تیز کر دی ۔ طالبان نے 200 سے زائد اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔ تاجکستان کا افغانستان کے ساتھ سرحد پر 20 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ ۔

مزار شریف شہر میں ترکی اور روس کے قونصل خانوں کی بندش کے علاوہ ایران نے اپنے سفارتی عملے کی نقل وحرکت محدود کر دی ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات میں آنے والے دنوں میں تیزی آئے گی اور طالبان اگلے ماہ تک تحریری امن منصوبہ پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

 

تبصرے بند ہیں.