بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم، نکیال میں جلسے کے انتظامات کی تیاریاں

165

نکیال: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ نکیال میں جلسے کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ جولائی کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی 1977ء کی بغاوت نے دہشتگردی کے بیج بوئے۔ ذوالفقار بھٹو کے حامی اور پیروکاروں کو بھی ہر قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ملک وقوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا اور جان نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی۔ انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ٹکروں میں بٹی ہوئی قوم کو متحد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی پاکستان کی جمہوری بقا کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ذوالفقاربھٹو کو اذیتیں دینے والے ملامت جھیلنے کے لیے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔ ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ اقتدار عوام کو دیا جائے،ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد نے چند سلیکٹڈ افراد تک محدود اقتدار کو چھین کر عوام کو اختیارات منتقل کی جبکہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بھرپور اور دلیرانہ جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے بڑی بہادری کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی۔ ذوالفقار بھٹو نےدوراندیش سیاسی تدبر سے عالم اسلام کی قیادت کی۔

تبصرے بند ہیں.