روسی سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد، کورونا وائرس کا علاج اب ’چیونگم‘ سے ہوگا

147

ماسکو: روس کے سائنسدانوں نے دنیا بھر پر ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے شعبہ طب میں انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے ایک ایسی ’چیونگم‘ ایجاد کی ہے جس سے اس موذی عالمی وبا کا علاج ہو سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ایک تحقیقاتی اور سائنسی ادارے کے سربراہ سرگئی بوریسویچ کی جانب جاری بیان میں یہ حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب صرف چیونگم کھا کر ہی اس موذی مرض کے اثر سے ہم خود کو بچانے کے قابل ہو جائیں گے۔

سرگئی بوریسویچ کا کہنا تھا کہ دراصل عالمی وبا کووڈ 19 کا علاج کرنے کیلئے ہمارے سائنسدانوں نے دن رات کی انتھک محنت سے ایک ایسی میڈیسن تیار کر لی ہے جسے آسانی کیلئے چیونگم کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اسے اچھی طرح سے چبایا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا جلد ہی روسی عوام کیلئے دستیاب ہوگی، اس پر مزید تحقیق کیلئے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا میں یہ رپورٹس آئی تھیں کہ روس کے انتہائی قابل سائنسدان ان دنوں ایک ایسی چیونگم بنانے میں مصروف ہیں جس سے کورونا کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ روس کے طبی ماہرین اور سائنسدان ان دنوں ایک ایسا دہی بنانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جس کی مدد سے بھی کورونا کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ دہی بھی رواں سال ہی شہریوں کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ روس وہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایسی ویکسین تیار کی ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اس ویکسین کو سپوتنک فائیو کا نام دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.