پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 24 جون کو فلور ملوں کی تالہ بندی کا اعلان کردیا

188

لاہور: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف 24 جون کو فلور ملوں کی تالہ بندی کا اعلان کر دیا ۔ جنرل سیلز ٹیکس لگنے سے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ مہنگا ہو جائے گا ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے فلور ملز کی مصنوعات پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے جس سے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ مزید 90 روپے مہنگا ہو جائے گا ۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کو جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے کے لیے 23 جون تک کا وقت دیا ہے ۔ حکومت نے 23 جون تک ٹیکس ختم نہ کیا تو 24 جون کو پاکستان بھر کی 1500 سے زائد ملوں کی تالہ بندی کر دی جائے گی ۔ تالہ بندی میں چاروں صوبے حصہ لیں گے جس سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند ہو جائے گی ۔ اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.