صارفین اب گوگل استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی زبان سیکھ سکیں گے

152

نیویارک: گوگل استعمال کرتے ہوئے صارفین اب کوئی بھی زبان سیکھ سکیں گے ، گوگل نے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ۔

امریکی کمپنی گوگل کی جانب سے اس فیچر کو ‘ ٹی وولی’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس فیچر سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل صارفین کو مختلف زبانیں سکھائی جائیں گی ۔ اس فیچر میں ‘اے آئی پاور’ صارفین کو زبان سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی ۔

اس سے قبل گوگل نے جی میل سروس کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کیلئے مختلف نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا ۔

دنیا میں سب سے زیادہ ڈیٹا اور معلومات ٹرانسفر کرنے کیلئے گوگل نے اپنی جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گوگل انتظامیہ کے مطابق سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر سپیسز کی شکل میں ہو گی ، جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کئی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے ۔

واضح رہے کہ گوگل نے جی میل سروس کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کے لیے مختلف نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس میں سب سے زبردست فیچر کے مطابق مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کئی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے ۔

انتظامیہ کے مطابق اس نئے فیچر میں فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.