جانسن اینڈ جانسن سے بھی خون میں بلڈ کلاٹس بننے کے کیس سامنے آنے لگ

187

نیویارک: عالمی وبا کے خلاف بنائی گئی برطانوی ویکسین ‘ایسٹرازینیکا’ کے بعد امریکی ویکسین ‘ جانسن اینڈ جانسن ‘ سے بھی خون میں بلڈ کلاٹس بننے کے کیس سامنے آنے لگے ہیں ۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ‘جانسن اینڈ جانسن ‘ ویکسین لگوانے والے 6 افراد کے خون میں بلڈ ‘کلاٹس’ کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ امریکی محکمہ صحت نے اس ویکسین کے استعمال کو روکنے کی تجویز دی ہے ۔

اس سے قبل ، برطانوی ویکسین ‘ایسٹرا زینیکا’ لگوانے والے 79 افراد کے خون میں ‘کلاٹس’ دیکھے گئے جبکہ 19 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے جس کے باعث متاثرین کی مجموعی تعداد 13 کروڑ سے بڑھ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ میں وبا سے ہلاکتیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں اس لیے ڈبلیو ایچ او نے یورپ میں وبا کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا ۔

دوسری جانب بھارت میں ایک دن میں وبا کے ایک لاکھ 62 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، مریضوں کی بڑھتی تعداد کے بعد بھارت نے روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی جبکہ پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.