لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں نہ احتساب ہے نہ انصاف ۔ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے ، ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجرموں کو بچانا اور دوسروں کی پردہ پوشی کرنا یہ احتساب کا نظام ہے ۔ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے ، اس پر کمیشن بنا لیکن سب کو بری کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا ، ہائیبرڈ حکومت بنی ناکام ہو گئی ۔ ملک میں مہنگائی بڑا مسئلہ ہے ۔ وزیراعظم روز تقریر کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہر چیز کے دام بڑھ رہے ہیں ۔ مشکلات اس طرح حل نہیں ہوں گی ، ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے معاملات سب کے سامنے ہیں ، حکومت ناکام ہو چکی ، اس بات کا جلد اعتراف کرلینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ چینی پر 600 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جا رہے ہیں ، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن کوئی جوابدہ نہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہو گا ۔ ملک میں کرپشن نیب کو نظر آتی ہے نہ کسی اور کو ، آج احتساب کا واحد مقصد دوسروں پر الزام لگانا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.