سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک

157

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ کیا تو دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ فورسز کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا نام پیر عرف اسد ہے جو 2006ء سے کالعدم تحریک طالبان کا رکن تھا۔

ہلاک دہشتگرد پیر عرف اسد نے بیت اللہ محسود کے گروپ میں رہ کر دہشتگرد کارروائیاں کیں۔

تبصرے بند ہیں.