کرک میں صحافی وسیم عالم کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا

183

کرک: کرک میں صحافی وسیم عالم کےقتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق صحافی وسیم عالم کو اس کے والد نے ہی قتل کیا۔ ملزم کو جدید طریقے اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے لکی مروت سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی وسیم کا والد کئی سال سے علیحدہ رہتا تھا اور ا س نے3 روز پہلےفون کرکے بیٹے کوبلایاتھا۔ دوران ملاقات باپ بیٹے کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نےفائرنگ کرکےبیٹےکوقتل کردیا۔

تبصرے بند ہیں.