لاہور: ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد کی ہالی ووڈ میں انٹری دیدی ہے اوروہ ممکنہ طور پر ہالی ووڈ کی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی دکھائی دیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے شوہراداکار منظر صہبائی نے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔
منظر صہبائی کی پوسٹ پر ہی روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب ثمینہ احمد سے متعلق پوچھے گیئے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی ووڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔
تبصرے بند ہیں.