پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

79

لاہور : پنجاب حکومت نے پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبے کے تحت اس سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 

بلال اکبر خان نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ایسی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جو قیمت میں مناسب ہوں گی مگر معیار میں بہترین ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہی ہے تاکہ نہ صرف بیروزگاری کم ہو بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی کم کی جا سکے۔

 

وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ ای ٹیکسی سکیم میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جو اس منصوبے کی کامیابی کی امید بڑھا رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.