لاہور : پاکستانی اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے تشدد کے کیس میں معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نرگس نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ خاندان کے بزرگوں کی مداخلت پر انھوں نے ماجد بشیر کو معاف کر دیا، حالانکہ ان کے خاندان کے کچھ افراد اس فیصلے پر ناراض ہیں۔ نرگس نے کہا کہ وہ تین سال تک اپنے شوہر سے الگ رہیں گی اور اگر ماجد بشیر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ شرعی علیحدگی اختیار کریں گی۔
نرگس نے عدالت میں صلح کے حوالے سے بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنی زندگی اپنے بچوں، بیٹے مرتضیٰ اور بیٹی معصومہ کے لیے گزارنا چاہتی ہیں۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.