شوہر پالتو بلی کو زیادہ اہمیت دیتا ہے ، بیوی عدالت پہنچ گئی

45

کرناٹک : بھارت کے شہر کرناٹک میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں ایک غیر معمولی درخواست دائر کی، جس میں کہا کہ اس کا شوہر اس کی بجائے اپنی پالتو بلی کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔ بنگلور کی ہائیکورٹ میں خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت کی کہ وہ بلی کو زیادہ توجہ دیتا ہے اور جب وہ اس بارے میں اعتراض کرتی ہے تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے۔

 

عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس ایم ناگاپراسنا نے اس درخواست کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس شکایت میں کوئی سنگین الزام نہیں ہے جیسے کہ شوہر کا ظلم یا ہراسانی کا کوئی واقعہ۔ خاتون نے یہ بھی کہا کہ بلی اس پر حملہ کرتی ہے اور شوہر اس کی شکایت پر توجہ نہیں دیتا۔

 

جسٹس ناگاپراسنا نے کہا کہ یہ معاملہ دراصل شادی کی مشکلات یا شوہر کی طرف سے کیے گئے ظلم کا نہیں، بلکہ شوہر اور پالتو بلی کے درمیان توجہ کی جنگ کا ہے۔ عدالت نے خاتون کو اس کی غیر ضروری شکایت پر ڈانٹتے ہوئے مزید تحقیقات روک دیں۔

تبصرے بند ہیں.