65 سال بعد خاندان میں پہلے لڑکے کی پیدائش، 4 نسلوں کی تاریخی تصویر کا احیاء

60

برطانیہ :برطانیہ کے قصبے Stowmarket میں ایک منفرد اور خوشگوار موقع دیکھنے کو ملا جب ایک خاندان کے ہاں 65 سال کے طویل عرصے بعد پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ اس موقع پر 4 نسلوں کی یادگار تصویر کو دوبارہ تخلیق کیا گیا۔

27 سالہ شانتیل اسٹون کے ہاں 26 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جو خاندان کی تاریخ میں ایک یادگار واقعہ بن گیا۔ اس سے قبل اس خاندان میں آخری بار کسی لڑکے کی پیدائش 1959 میں ہوئی تھی، جب شانتیل کی نانی لنزے اسٹون کے بھائی کیون پیدا ہوئے تھے۔

1997 میں شانتیل کی پیدائش پر ان کی نانی نے خاندان کی 4 نسلوں کی تصویر کھنچوائی تھی، جس میں نومولود شانتیل اپنی والدہ ایمنڈا لی کی گود میں تھیں۔ تصویر میں شانتیل کی نانی لنزے اسٹون، پرنانی جوآن ایبرن اور سکڑ نانی ایڈتھ میننگ بھی شامل تھیں۔

اب نئی تصویر میں 91 سالہ جوآن ایبرن سکڑ نانی کی جگہ خاندان کی سرپرست بن چکی ہیں اور 4 نسلوں کی اس نئی تصویر میں شامل ہوئیں۔

یہ تصویر جوآن ایبرن کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر کھینچی گئی، جب پورا خاندان نومولود کی آمد پر خوشی منانے کے لیے جمع ہوا۔

لنزے اسٹون نے اس لمحے کو "نہایت خوبصورت اور خاص” قرار دیا اور کہا، "میرا نواسا بےحد خوبصورت ہے اور اپنے والدین کی طرح بہت متحرک دکھائی دیتا ہے۔”

یہ تصویر اس خاندان کی 4 نسلوں کے محبت بھرے رشتوں اور خوبصورت یادوں کی عکاسی کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.