نظام میں تبدیلی لانا ضروری، ڈیموکریسی ہی ملک کو چلائے گی:شاہد خاقان عباسی

107

 

لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ڈیموکریسی کی مضبوطی ضروری ہے اور اس کے لیے نظام میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں میں حکومتی فیصلے چیف منسٹر کے ڈائریکٹو پر عمل کرتے ہیں، جو فوری طور پر نافذ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو معاشی ترقی ہوئی ہے، وہ صرف ڈیموکریٹک دور میں ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے ایوب خان کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دور بھی ڈیموکریٹک ہوتا تو اس سے بھی بہتر گروتھ حاصل کی جا سکتی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے پرائیویٹائزیشن کا آغاز اُس وقت کیا جب دنیا کے دیگر ممالک اس راستے پر نہیں چل رہے تھے۔ ہم نے بینک، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کے ادارے بیچے، جو ایک بڑا قدم تھا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے ڈگری سے زیادہ تعلیم اور تجربہ ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.