بہاولپور: ششماہی نہر روڈ پر واقع رہائشی کالونی کے ایک گھر سے پانچ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق، لاشوں کے قریب خون کے نشانات بھی موجود ہیں، جس سے قتل کا شبہ ظاہر ہو رہا ہے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.