پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ متوقع

54

 

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے اضافے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث 30 نومبر کو قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاتھا،

تبصرے بند ہیں.