لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا

98

 

لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست وکیل اظہر صدیق نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق احتجاج کرنا کسی بھی صورت غیر قانونی عمل نہیں ہے اور شہریوں کو اس کا حق حاصل ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کی کوشش ہے، جو آئینی حقوق کے منافی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.