پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں، سعد رفیق کا رچرڈ گرینل کو شدید جواب

87

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے رچرڈ گرینل کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ضمیر 2018 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور سیاسی انتقام کے دورانیے میں غفلت کا شکار تھا۔

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر اس وقت تک خاموش رہا جب تک کہ پاکستان میں نواز شریف کی حکومت تحریک انصاف کی مدد سے نہیں گرائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر بھی گرینل کا ضمیر اب تک غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔

سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد کی تکمیل کے لیے بیدار ہوتا ہے، نہ کہ انسانیت، انصاف، جمہوریت یا قانون کی حکمرانی کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بخوبی جانتی ہے کہ رچرڈ گرینل کا اصل مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.