کراچی میں ٹور مکمل، آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی

73

لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی نے کراچی کے تین روزہ دورے کے بعد لاہور کا رخ کیا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق لاہور میں اس ٹرافی کی رونمائی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، کیونکہ لاہور میں پہلے سے طے شدہ پروگرامز موجود ہیں۔ تاہم، پی سی بی کا کہنا ہے کہ حالات کے مطابق اگر کوئی نیا پروگرام ترتیب دیا گیا تو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

چیمپئینز ٹرافی 16 نومبر کو اسلام آباد پہنچی تھی اور اس کے بعد ایبٹ آباد، مری اور مختلف دیگر شہروں کا دورہ کیا گیا۔ کراچی میں تین دن تک مختلف مقامات پر اس کی رونمائی کے بعد یہ ٹرافی پی سی بی ہیڈکوارٹر میں رکھی گئی ہے، جہاں سے یہ 26 نومبر کو افغانستان روانہ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.