بلوچستان میں جلسوں، دھرنوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی، دفعہ 144 لگادی گئی

59

 

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ دھرنوں، جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی 15 روز کے لیے ہوگی اور اس دوران پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی رہے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کے حوالے سے کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.