سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار

56

 

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کی وجہ سے سونا مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

آج عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2668 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3172 روپے کا اضافہ ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3450 روپے فی تولہ ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.