پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34.9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

65

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

 

ایک بیان میں شزہ فاطمہ نے بتایا کہ جولائی سے اکتوبر 2024 تک آئی ٹی برآمدات میں 34.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے برآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 312 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ 2023 کے اسی دورانیے میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالر تھیں۔

 

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ صرف اکتوبر 2024 میں آئی ٹی برآمدات میں 330 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 38.6 فیصد زیادہ ہے۔ 2023 کے اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات 238 ملین ڈالر تھیں۔

 

وزیر مملکت نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اور آئی ٹی انڈسٹری برآمدات بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.