لاہور : پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری پروگرام کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف اسٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49ویں اجلاس میں کیا گیا۔
نیا دورانیہ 2024 کے سیشن سے نافذ ہو گا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچویں سال کی فیس ڈینٹل کالجز میں نہیں لی جائے گی۔
اجلاس میں ڈینٹل کالجز کے لیے نیا نصاب متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، تاکہ طلبہ کو زیادہ بہتر عملی تربیت دی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ لائف سیونگ اسکلز (زندگی بچانے کی مہارتوں) کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
پروفیسر احسن وحید نے یہ بھی کہا کہ نئے نصاب پر عمل درآمد کے لیے ڈینٹل کالجوں کے اساتذہ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.