کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، جہاں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
گورنر سندھ نے بھارت میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے لیے دل اور دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال بہت بہتر ہو رہی ہے اور 90 ہزار پوائنٹس سے اوپر جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، شرح سود میں کمی آئی ہے اور روس کی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتی ہے، جس سے ملک کی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔
کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والے 38 روزہ فیسٹیول کا ذکر بھی کیا، جس میں 44 ممالک کے 240 سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کی معیشت اور ثقافت کا مرکز ہے بلکہ جب کراچی ترقی کرے گا، تو پورا ملک ترقی کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.