کیلیفورنیا:ایکس سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اپنے Grok اے آئی چیٹ بوٹ کو ابھی تک صرف سبسکرائبرز کے لیے دستیاب رکھا ہے، لیکن رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا، جس کا آغاز نیوزی لینڈ میں ٹرائل کے طور پر کیا جائے گا۔
اس ٹیسٹ کے ذریعے کمپنی یہ جانچنے کی کوشش کرے گی کہ اس کی پروڈکٹ کس طرح کام کرتی ہے اور صارفین اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔
شروع میں، Grok-2 ماڈل میں ہر 2 گھنٹے میں 10 سوالات کی اجازت ہوگی، جبکہ Grok-2 منی ماڈل میں 20 سوالات کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ، ہر دن صرف 3 تصویروں کے تجزیے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ Grok-2 کو ایکس اے آئی نے اگست میں لانچ کیا تھا، جس میں حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد تصویری تجزیے کی صلاحیتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.