سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی

72

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 7000 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے کا ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 6000 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہو گئی۔

 

عالمی سطح پر سب سے زیادہ سونے کا ذخیرہ امریکہ کے پاس ہے، جس کے ذخائر میں 8133 ٹن سونا موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3351 ٹن سونا ہے۔ اٹلی 2452 ٹن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ فرانس 2437 ٹن کے ذخائر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

 

 

 

روس کے پاس 2336 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔ چین اور بھارت دونوں ہی تیزی سے سونا خرید رہے ہیں۔ چین کے پاس اس وقت 2264 ٹن سونا ہے، جبکہ بھارت کے پاس 855 ٹن ہے، جس سے بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جاپان کے پاس 846 ٹن سونا موجود ہے۔

 

 

دیگر ممالک میں نیدرلینڈز کے پاس 612 ٹن اور ترکی کے پاس 586 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.