اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق، ان وی پی اینز کو عارضی طور پر فائر وال کے ذریعے بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں وائیٹ لسٹ میں شامل کیا جا سکے۔
پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی ہو سکتی ہے۔
صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رجسٹرڈ وی پی اینز استعمال کریں اور کسی غیر قانونی طریقے سے وی پی این کا استعمال نہ کریں تاکہ وہ ممکنہ سیکورٹی رسک سے محفوظ رہ سکیں۔
تبصرے بند ہیں.