راجن پور: پولیس مقابلے میں شاہد لنڈ ہلاک، پنجاب حکومت کی جانب سے سر کی قیمت 1 کروڑ مقرر

94

 

راجن پور:راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے کے دوران مشہور ڈاکو شاہد لنڈ مارا گیا۔ رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لنڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوا، جس کے سر کی قیمت پنجاب حکومت نے 1 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

پنجاب پولیس کے مطابق شاہد لنڈ پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملے، قتل اور ڈکیتی سمیت 28 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف رحیم یار خان اور راجن پور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے، اور پولیس دو ماہ سے اس کے خلاف آپریشن کر رہی تھی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچہ ایریا سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا صفایا ان کا مشن ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں شاہد لنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے انعامی فہرست میں اپنا نام شامل ہونے پر اعتراض کیا تھا اور فہرست کو دوبارہ ترتیب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.