چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی 97 ارب روپے کے زیرالتوا ٹیکس کیسز پر تشویش

105

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کے زیر التوا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

چیف جسٹس آفریدی کی زیر صدارت ان کیسز کے جلد حل کے لیے ایک اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔

 

چیف جسٹس نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 3,496 ٹیکس کیسز زیر التوا ہیں، جو نہ صرف عدلیہ پر بوجھ ڈال رہے ہیں بلکہ ان کا ملک کی معیشت پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔

اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ کیا کہ ان کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ایف بی آر کے حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ان زیرالتوا کیسز کو جلد حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.