چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا

92

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہو گا۔

 

اجلاس صبح 11 بجے شروع ہو گا، جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شریک ہوں گے۔

 

اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ارکان، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ بھی موجود ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی آج ہی بلایا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اس اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے قیام پر غور کیا جائے گا، تاکہ آئینی معاملات کی سماعت کے لیے مخصوص بینچز تشکیل دی جا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.