تل ابیب : لبنان میں اسرائیل کو ہونے والے غیر معمولی جانی نقصان کے بعد تل ابیب جنگ بندی کے لیے تیار ہوگیا ہے۔
نگران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے بتایا ہے کہ امید ہے کہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے گا۔
موجودہ مسودے کے مطابق، اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنی فوج لبنان سے واپس بلا لے گا، اور ساٹھ روزہ جنگ بندی کے دوران اس کی مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی لبنانی فوج کی تعیناتی بھی شروع ہو جائے گی، اور جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج ہی کرے گی۔ حزب اللہ اور حماس نے بھی اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر سے کیا ہے۔
اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جو رپورٹس زیر گردش ہیں، وہ موجودہ مذاکرات کی صحیح صورت حال کو ظاہر نہیں کرتیں۔
تبصرے بند ہیں.