انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر چوری کی واردات

99

نیوزی لینڈ : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ چوری اس وقت ہوئی جب ان کی بیوی اور دو چھوٹے بچے گھر میں موجود تھے، مگر خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 

یہ واقعہ 17 اکتوبر کی شام کو پیش آیا، اور اگلے دن انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں اسٹوکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

 

بین اسٹوکس حال ہی میں پاکستان سے واپس آئے ہیں، اور انہوں نے چوری شدہ اشیاء کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں تمغے، تین ہار، ایک انگوٹھی، اور ایک ڈیزائنر بیگ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.