وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور ابوظہبی انوائرنمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید کی ملاقات، توانائی پالیسی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف تعاون پر بات چیت

84

ابوظہبی انوائرنمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید اور وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کے درمیان ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں جدت کے فروغ اور سندھ کی نئی توانائی پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی۔

شیخ حمدان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت کی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کوششوں میں مدد فراہم کی جائے گی، جبکہ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی گہرے تعلقات کا ذکر بھی کیا۔

ملاقات کے دوران، یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، اور کئی ترقیاتی منصوبے پہلے ہی پاکستان میں شروع ہو چکے ہیں۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.