ایف بی آر نے جعلی رسیدوں کا اطلاع دینے پر 20,000 روپے انعام دینے کا اعلان

73

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسیدوں کی اطلاع دینے پر 20,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

صارفین ایف بی آر کی ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی رسیدوں کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کر سکتے ہیں۔
اگر رسید کی تصدیق نہ ہو تو جیؤ ٹریکنگ کے ذریعے جعلی رسید کو فوراً رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ رپورٹ کرنے کے طریقہ کار اور دیگر معلومات ان کی ویب سائٹ پر موجود ہیں تاکہ عوام جعلی رسیدوں کی روک تھام میں مدد کر سکیں۔

تبصرے بند ہیں.