خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے، اس سال پشاور سے 978 کیسز سامنے آئے

142

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جن میں پشاور سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، اس سال پشاور سے 978 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں 2,891 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس وقت صوبے میں 446 مریض زیر علاج ہیں، جن میں مانسہرہ سے 235، ایبٹ آباد سے 212 اور ہنگو سے 197 کیسز شامل ہیں۔

ڈینگی کی علامات:

ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار کے ساتھ جسمانی درد، خصوصاً کمر اور ٹانگوں میں درد شامل ہیں۔ مریض کو شدید سر درد، متلی، اور قے ہو سکتی ہے۔ جسم پر سرخ نشانات ظاہر ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات مسوڑھوں یا ناک سے خون بھی بہہ سکتا ہے۔ بخار کے دوران غنودگی اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہو سکتی ہے۔ ڈینگی وائرس بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.