چین :چینی شہری ژاؤ ما نے اپنی معذور ماں کو اپنی کمر پر اٹھا کر ملک بھر کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی ملی ہے۔ 31 سالہ ژاؤ ما کی والدہ ایک حادثے کی وجہ سے فالج کا شکار ہو گئیں۔ بچپن میں، ژاؤ اور اس کی بہن نے اپنی والدہ کی دیکھ بھال کی اور ان کے علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔
جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی والدہ کی بیماری کا کوئی علاج نہیں، تو ژاؤ ما نے اپنی والدہ کے ساتھ سفر کرنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے اپنی جائیداد فروخت کر کے والدہ کو چین کے مشہور مقامات جیسے تیانشان پہاڑ، تیانچی جھیل، بیجنگ کا تیانمن اسکوائر اور دیوار چین لے جانے کا منصوبہ بنایا۔
ژاؤ ما کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے بچپن میں ان کی پرورش کی، اور اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کی والدہ کے آخری ایام کو یادگار بنایا جائے۔ ان کی والدہ، جو بول نہیں سکتیں، جب سفر کے دوران مسکراتی ہیں تو یہ ژاؤ ما کے لیے محبت کا بہترین اظہار ہوتا ہے۔ ان کی کہانی چینی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے، اور لاکھوں لوگ ان کی محبت کی تعریف کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.