وسیم اکرم نے سن شائن کوسٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور انہیں "شہزادی” قرار دیا

102

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کے ساتھ سن شائن کوسٹ، آسٹریلیا میں وقت گزارتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ وسیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی، جو ان کی "شہزادی” ہے، کے ساتھ خوبصورت ساحل پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلوی شہری شنیرا سے 2013 میں شادی کی تھی۔ پہلی اہلیہ سے ان کے دو بیٹے ہیں، جبکہ ان کی بیٹی عائلہ، جو 2014 میں پیدا ہوئی، ان کی دوسری اہلیہ شنیرا سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.