کیلیفورنیا :میٹا نے واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کانٹیکٹس کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا۔ اب آپ کے محفوظ کردہ کانٹیکٹس واٹس ایپ ایپ میں براہ راست موجود ہوں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کا فون گم یا خراب ہو جائے تو آپ کو انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس وقت، صرف وہی کانٹیکٹس محفوظ کیے جا سکتے ہیں جو آپ کے پرائمری فون میں موجود ہیں، اور ایک ہی ڈیوائس پر دو اکاؤنٹس استعمال کرتے وقت بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ نئے کانٹیکٹ منیجر فیچر کی بدولت، واٹس ایپ میں کانٹیکٹس کو محفوظ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی، آئیڈنیٹی پروف لنکڈ اسٹوریج (آئی پی ایل ایس) کا استعمال کیا جائے گا، جو انکرپٹڈ نام اور نمبر محفوظ کرے گی، اور ان تک رسائی صرف آپ کو ہوگی۔
یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ پر متعارف کرایا جائے گا، اور بعد میں دیگر ڈیوائسز میں بھی دستیاب ہوگا۔ مزید برآں، صارفین مستقبل میں اپنے کانٹیکٹس کو یوزرنیم کے ساتھ بھی محفوظ کر سکیں گے، جس سے وہ بغیر فون نمبر شیئر کیے دوسروں سے بات چیت کر سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.