سندھ میں الیکٹرک بسوں کا آغاز اور ای وی ٹیکسیز کا منصوبہ

69

کراچی:کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں الیکٹرک بسوں (ای وی بسز) کی سروس شروع کر دی گئی ہے، اور اب ان کا ہدف ہے کہ جلد سے جلد ای وی ٹیکسیز بھی متعارف کرائی جائیں۔ تقریب میں انہوں نے ای ٹربو کمپنی کو ای بائیک لانچ کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کمپنی اپنی بائیکس کو دیگر ممالک میں بھی برآمد کرے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر اپنے ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای وی بائیکس کی برآمدات بھی جلد شروع ہونے والی ہیں۔

انہوں نے ایندھن کے مسائل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک ٹیکنالوجی نہ صرف ملک کے لیے بہتر ہے بلکہ اس سے ماحول کی حفاظت بھی ہوگی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ، گرین انرجی کے فروغ کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.