کل بانی پی ٹی آئی اور ورکروں کی رہائی کےلیے احتجاج کرناہے: علی امین گنڈا پور

221

 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی اور ورکروں کی رہائی کےلیے احتجاج کرناہے۔ علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل نماز جمعہ کے بعد بھرپور طریقے سے نکلنا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ورکروں کی رہائی

کےلیے احتجاج کرناہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حق اور سچ، حقیقی آزادی کیساتھ آئین کےتحفظ کےلیےکھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو پیغام دینا ہے زندہ اور آزاد قوم ہیں ہم اپنے حق کےلیے کھڑے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانے کے خلاف بھی احتجاج کریں، آپ لوگوں نے نکل کر پر امن احتجاج کرنا ہے۔ غیر آئینی ترامیم کے خلاف بھی آواز اٹھانی ہے۔

تبصرے بند ہیں.