باکسر محمد وسیم کا مالٹا میں رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

122

 

کوئٹہ:باکسر محمد وسیم کا مالٹا میں رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لائیں گے۔ محمد وسیم نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئٹہ میں ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر بہت مسرور ہیں۔

صوبائی مشیر کھیل مینہ مجید نے کہا کہ محمد وسیم نے بھی شاہ زیب کی طرح ملک کا نام روشن کیا ہے اور بلوچستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ محمد وسیم نے مالٹا میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر کو شکست دی، جو کہ پاکستان کے باکسنگ کی دنیا میں ایک اہم کامیابی ہے۔

تبصرے بند ہیں.