نائجیریا:نائجیریا میں ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شمالی ریاست جیگاوا کے ماجیا قصبے میں پیش
آیا، جہاں ٹینکر ایک ٹرک سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔
حادثے کے بعد لوگ وہاں تیل جمع کرنے کے لیے پہنچے، جس کے باعث ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دھماکہ ہوا۔ نائجیریا میں ایندھن کے ٹینکروں کے دھماکے ایک عام مسئلہ ہیں، جو اکثر حادثاتی طور پر یا سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ملک میں تیل کی ترسیل کے نظام میں حفاظتی تدابیر کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.