ملاتیا: ترکیہ کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 6.1 تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترکی کی آفات و ہنگامی صورت حال کی انتظامیہ (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ یہ زلزلہ ملاتیا صوبے میں محسوس کیا گیا۔ گزشتہ سال کے آغاز میں ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی، جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ حالیہ زلزلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ علاقہ زلزلوں کے لیے کتنا حساس ہے اور اس کے خطرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
تبصرے بند ہیں.